• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کرپشن کے انڈیکس میں کمی خوش آئند ہے: بیرسٹر سیف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اور سندھ کے مقابلے میں خیبر پختونخوا کا انڈیکس کافی بہتر ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ میں کرپشن کے انڈیکس میں کمی خوش آئند ہے۔

بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ رپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ملک میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم ہو تو کرپشن میں مزید کمی لائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کے لیے موجودہ تصادم کی کیفیت کا خاتمہ ضروری ہے، سیاسی تلخیوں اور تصادم کی سیاست سے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ موجودہ دور تمام سیاسی قوتوں سے اتحاد و اتفاق کے ساتھ آگے بڑھنے کا تقاضا کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید