راولپنڈی میں تھانہ مورگاہ کے علاقے میں خواتین پر خنجروں سے حملوں کے واقعات کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کےلیے علاقے میں کیمرےنصب کیے جائیں گے۔
مورگاہ کے علاقے میں سرچ آپریشن میں تھانہ مورگاہ، تھانہ ایئر پورٹ اور سول لائن پولیس نے حصہ لیا۔
رہائشی علاقوں اور مارکیٹوں میں پکٹس لگا کر چیکنگ کی گئی، ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی نے جیو نیوز کو بتایا کہ سرچ آپریشن خواتین پر خنجروں سے حملہ کرنےو الوں کی گرفتاری کےلیے کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں پولیس کی نفری 24 گھنٹے موجود رہے گی اور نگرانی کےلیے کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے۔