• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

79 سالہ لاپتہ خاتون کا جدید سائنسی طریقے سے پتہ لگا لیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کے شہر ممبئی میں شام کی سیر کے دوران 79 سالہ خاتون کے اچانک لاپتہ ہونے سے گھر والے خوفزدہ ہو گئے، تاہم ان کے لاکٹ میں موجود جی پی ایس ٹریکر نے فیصلہ کن کردار ادا کیا اور انہیں اسپتال میں تلاش کر لیا گیا۔

 سیوری کے علاقے میں سائرہ بی تاج الدین کو ایک موٹر سائیکل نے ٹکر مار دی، جس کے بعد راہگیروں نے فوری طور پر انہیں میونسپل کے زیرِ انتظام اسپتال منتقل کیا۔

حکام کے مطابق خاتون جب گھر نہ پہنچیں تو اہلِ خانہ پریشان ہو گئے، اسی دوران ان کے پوتے محمد وسیم ایوب نے وہ پی ایس ڈیوائس فعال کی جو انہوں نے سائرہ بی کے لاکٹ میں نصب کر رکھی تھی۔

ٹریکر نے ان کی لوکیشن اسپتال کی بتائی جو سیوری سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

اہلِ خانہ فوراً اسپتال پہنچے جہاں معلوم ہوا کہ خاتون کو سر پر چوٹ لگی ہے، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے دوسرے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید