• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کا ایلیئنز سے متعلق کیا کہنا ہے؟

--فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
--فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ اِن کے ادارے کو اب تک خلاء میں زندگی یا کسی قسم کی غیرمعمولی مخلوق کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

ایلون مسک نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران ایلیئنز کی موجودگی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اسپیس ایکس کا ٹریکنگ سسٹم زمین کے گرد گردش کرنے والی بےشمار اشیاء پر نظر رکھتا ہے لیکن اس کے باوجود ایسے ثبوت موجود نہیں جو خلائی مخلوق کی موجودگی کی تصدیق کریں۔

مسک نے کہا کہ متعدد مشہور UFO مشاہدات دراصل جدید انسانی ٹیکنالوجی، خصوصاً ہائپرسانک میزائل یا خفیہ دفاعی پروگرامز کا نتیجہ ہو سکتے ہیں، ایسی نامعلوم پروازیں تکنیکی طور پر UFO کہلاتی ہیں لیکن ان کا تعلق خلائی مخلوق سے نہیں ہوتا۔

انہوں نے موجودہ دور کے نظریات پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں اتنے غیر معمولی واقعات ہو چکے ہیں کہ اب لوگوں کے پاس نئے سازشی خیالات  کا انبار موجود ہے۔

گفتگو کے دوران مسک نے چاند پر جانے سے متعلق افواہوں کو بھی ہلکے پھلکے انداز میں مسترد کردیا۔

اِن کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ انسان ناصرف چاند پر گیا بلکہ وہاں بوریت کے باعث گالف بھی کھیلا۔

اُنہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ نیل آرمسٹرانگ کے نام کو الٹا پڑھنے پر ’ایلیئن‘ بنتا ہے جسے بعض حلقے مزاح میں سازشی ربط قرار دیتے ہیں۔

54 سالہ ٹیک ارب پتی شخصیت نے یہ بھی کہا کہ مون مشن حقیقی تھے اور ان میں انسانی موجودگی اور سرگرمیاں واضح طور پر ثابت شدہ ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید