• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CM پنجاب اسپیشل گیمز 2025 کا دوسرا روز، مختلف ایونٹس مقابلے جاری

لاہور (نیوزرپورٹر) سی ایم پنجاب اسپیشل گیمز 2025 کا دوسرا روز پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہے۔ پنجاب کی پہلی اسپیشل گیمز میں خصوصی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں نے شائقین سے خوب داد وصول کی، جبکہ مختلف ایونٹس میں ہونے والے مقابلوں نے اسٹیڈیم کا ماحول مزید پرجوش بنا دیا۔پنجاب کے سرکاری و نجی اداروں، سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، نشیمن، پیرا اولمپکس اور دیگر تنظیموں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 500 خصوصی کھلاڑی 9 مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔