لاہور(خصوصی نمائندہ)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی ناہید گل بلوچ نے لاہور ہارٹی کلچر ایجنسی کا دورہ کیا جہاں منیجنگ ڈائریکٹر منصور احمد نے ان کا استقبال کیا۔ ایم ڈی منصور احمد نے ڈی جی پی ایچ اے کو ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ایم ڈی نے بتایا کہ انسداد سموگ کے لیے جنگی بنیادوں پر شجرکاری اور ٹری واشنگ کی جا رہی ہے۔ شعبہ مارکیٹنگ کو آن لائن کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے ،بریفنگ میں ایڈیشنل ڈی جی ذیشان نصر اللہ رانجھا اور ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز زونا وحید بٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔