لاہور (شوبز رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں نئے تعینات ہونے والے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد نواز گوندل کی زیرِ صدارت ایک تعارفی و ابتدائی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام شعبہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ مختلف شعبوں کے سربراہان نے اپنے اپنے ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی، جاری منصوبوں، مستقبل کے اہداف، الحمراء کی مجموعی پالیسی، وژن، ادارے کی تہذیبی،ادبی، ثقافتی اور قومی خدمات، اور عوامی سطح پر الحمرا ء کے کردار کے بارے میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو تفصیلی بریفنگ دی۔