لاہور (خصوصی نمائندہ)پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ ہینڈز آن ٹریننگ ورکشاپس نوجوان ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں سنگِ میل کا درجہ رکھتی ہیں جو نہ صرف اُن کی مہارتوں میں اضافہ بلکہ مریضوں کے علاج میں بھی انتہائی معاون ثابت ہوتی ہیں ۔ ورکشاپ میں ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین،کورس ڈائریکٹرز ڈاکٹر محمد الیاس، ڈاکٹر عامر ایوب، ماسٹر ٹرینیز پروفیسر انوار الحق، پروفیسر نجم الحسنین خان، پروفیسر طاہر رشید، پروفیسر سعید خان اور ڈاکٹر مظہر افتخار سمیت بڑی تعداد میں ڈاکٹرز موجود تھے ۔