• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائرین کو ضروری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح، ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور(خبرنگار)سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ زائرین کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر ہر صورت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے یہ بات حضرت شاہ کمالؒ کے مزار، ملحقہ اوقاف کالونی اور بابا بلھے شاہؒ کے مزار قصور کے دورے کے موقع پر کہی۔ حضرت شاہ کمالؒ کے مزار کے دورے کے دوران ڈاکٹر احسان بھٹہ نے جاری ترقیاتی کاموں، اوقاف آفیسر کالونی اور کمرشل رینٹڈ پراپرٹیز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پروجیکٹس رفیق نور وٹو، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن شاکر سندھو اور دیگر افسران نے انہیں ترقیاتی اسکیم پر بریفنگ دی۔