لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ صوبے کی شاہراہوں کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے دن رات کام جاری ہے۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں روڈ ریسٹوریشن پروگرام اور شاہراہوں و بائی پاسز کی تعمیر کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔