• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز ،سپیکر، وزراءاور ن لیگ کے دیگر رہنمائوںکا سانحہ کوئٹہ پر اظہار مذمت

لاہور(خصوصی نمائندہ،خبرنگار،نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کو ئٹہ کے دھماکے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں حمزہ شہباز نے اس افسوس ناک واقعہ میں جاں بحق ہو نے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کوئٹہ دھماکے پر اپنے رد عمل میں مزید کہا کہ ملک اور انسانیت کے دشمنوںکو سی پیک پراجیکٹ نہیں بھاتا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نےکہا کہ قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے اور دہشت گرد عناصر جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نےکہا کہ دہشت گرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں ۔ معصوم جانوں سے کھیلنے والے ان بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے ارادے متزلزل نہیں کر سکتے ۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈمحمدصدیق الفاورق نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر پوری قوم اشک بار ہے دہشت گردوں کی بذدلانہ کاروائیوں سے آپریشن ضرب عضب رک نہیں سکتا۔
تازہ ترین