• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل نیویارک روڈ شو آج، قومی کرکٹرز بھی امریکا پہنچ گئے

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

لندن میں غیر معمولی پذیرائی کے بعد پاکستان سپر لیگ کا میلہ اب نیویارک پہنچ گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آج پی ایس ایل کا میلہ امریکا کے شہر نیویارک میں سجے گا، پی ایس ایل کے نیویارک میں پہلی بار روڈ شو کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پی ایس ایل آج بین الاقوامی سطح پر جگمگا رہا ہے، پوری امید ہے کہ لندن کی طرح نیویارک روڈ شو بھی کامیاب رہے گا۔

پی سی بی کا بتانا ہے کہ امریکی اور اوور سیز پاکستانی سرمایہ کار نیویارک روڈ شو میں شریک ہوں گے جبکہ قومی کرکٹرز سلمان علی آغا، شان مسعود، سعود شکیل، صائم ایوب، فہیم اشرف اور ابرار احمد بھی پی ایس ایل نیویارک روڈ شو کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر، سابق کپتان رمیز راجہ، وسیم اکرم اور گلوکار علی ظفر بھی نیویارک پہنچ چکے ہیں۔ نیویارک روڈ شو 13 دسمبر کو مقامی وقت کے مطابق چار بجے شیڈول ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید