• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آرمی کی برتری کیساتھ 35 ویں نیشنل گیمز اختتام پزیر

—تصویر بشکریہ رپورٹر
—تصویر بشکریہ رپورٹر

پاکستان آرمی نے 196 گولڈ میڈل حاصل کر کے دوسرے دستوں پر واضح اور بڑی برتری کے ساتھ 35 ویں نیشنل گیمز کا اختتام کیا اور قائدِ اعظم ٹرافی حاصل کی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 6 دسمبر کو روشن کی جانے والی مشعل بھی بجھا دی گئی۔

ریکارڈز کے مطابق 2023ء کے کوئٹہ نیشنل گیمز میں آرمی کے گولڈ میڈلز کی تعداد 199 تھی جبکہ اس نے 133 سلور اور 66 برانز میڈلز حاصل کیے تھے۔

اس بار اس نے 196 گولڈ، 96 سلور اور 56 برانز میڈل حاصل کیے ہیں۔ 

دوسرے نمبر پر آنے والی واپڈا کی ٹیم نے گزشتہ کوئٹہ نیشنل گیمز میں گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کر لی تھی، اس بار اسے 84 گولڈ میڈلز پر اکتفا کرنا پڑا جبکہ اس نے 71 سلور اور 74 برانز میڈل جیتے۔

گزشتہ گیمز میں واپڈا نے 109 گولڈ، 101 سلور اور 80 برانز میڈلز کے ساتھ 290 میڈلز حاصل کیے تھے۔

پاکستان نیوی نے 36 گولڈ، 39 سلور اور 33 برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

کوئٹہ نیشنل گیمز میں بھی اس کی تیسری پوزیشن تھی جہاں اس نے 28 گولڈ، 32 سلور اور 49 برانز میڈلز حاصل کیے تھے۔

گزشتہ نیشنل گیمز میں آٹھویں نمبر پر رہنے والے پنجاب کے دستے نے 16 گولڈ، 38 سلور اور 72 برانز میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر چھلانگ لگائی، کوئٹہ میں پنجاب نے 3 گولڈ،11 سلور اور 53 برانز میڈلز جیتے تھے۔

ایچ ای سی نے 14 گولڈ، 38 سلور اور 65 برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی، ایچ ای سی کا دستہ 2023ء کے کوئٹہ نیشنل گیمز میں 8 گولڈ، 17 سلور اور 93 برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہی تھا۔

سندھ نے11 گولڈ، 25 سلور اور 57 برانز میڈلز کے ساتھ 35 ویں نیشنل گیمز میں چھٹی پوزیشن پر اختتام کیا جبکہ وہ صوبوں میں دوسرے نمبر پر رہا۔

کوئٹہ نیشنل گیمز میں سندھ نے 4 گولڈ، 16 سلور اور 23 برانز میڈلز کے ساتھ چھٹی جبکہ صوبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

پاکستان ایئر فورس نے 9 گولڈ، 16 سلور اور 26 برانز میڈلز کے ساتھ ساتویں پوزیشن پائی جبکہ گزشتہ کوئٹہ گیمز میں پی اے ایف نے 8 گولڈ، 24 سلور اور 42 برانز میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن لی تھی۔

35 ویں نیشنل گیمز میں خیبر پختون خوا نے 5 گولڈ، 18 سلور اور 45 برانز میڈلز کے ساتھ آٹھویں، بلوچستان نے 4 گولڈ، 14 سلور اور 30 برانز میڈلز کے ساتھ نویں پوزیشن اپنے نام کی ہے۔

ریلویز نے 3 گولڈ، 4 سلور اور 22 برانز میڈلز کے ساتھ 10 ویں، اسلام آباد نے 1 گولڈ، 4 سلور اور 10 برانز میڈلز کے ساتھ 11 ویں، پولیس نے 1 گولڈ، 2 سلور اور 25 برانز میڈلز کے ساتھ 12 ویں، گلگت بلتستان نے 7 برانز میڈلز کے ساتھ 13 ویں اور آزاد جموں کشمیر نے 7 برانز میڈلز کے ساتھ 14 ویں اور آخری پوزیشن حاصل کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید