فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)ٹیکنیکل ونان ٹیکنیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے ایوب ریسرچ کے کاٹن ڈائریکٹوریٹ کی ملتان منتقلی کے خلاف جھنگ روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا ۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر چوہدری وارث علی ، ڈاکٹر عبدالوحیداور ڈاکٹر جاوید اقبال نے کی۔اس موقع پرمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر وارث علی اور ڈاکٹر عبدالوحید کا کہنا تھا کہ کاٹن ڈائریکٹوریٹ اپنے قیام کے وقت سے فیصل آباد ایوب ریسرچ میں آپریشنل ہے جبکہ اب اسے ملتان منتقل کرنے کی فیصلہ کیا گیا جس سے ریسرچ بھی متاثر ہو گی اور اس کے ساتھ سوسے زائد ملازمین بھی متاثر ہونگے کیونکہ ان کے اہلخانہ فیصل آباد کے ہیں اور وہاں کس طرح منتقل ہونگے۔اس لئے مطالبہ کرتے ہیں کہ کاٹن ڈائریکٹوریٹ کی ملتان منتقلی کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔