امریکا میں موجود افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈائریکٹر امریکی نیشنل انٹیلی جنس تلسی گباڑ نے کہا ہے کہ کم از کم 2 ہزار افغان شہری دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھتے ہیں اور مشتبہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد گروہ اب بھی امریکا پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔
ڈائریکٹر نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے مطابق امریکا میں آئے تقریباً 18 ہزار افغانوں کی نشاندہی کی گئی ہے ، یہ افغان شہری بدنامِ زمانہ یا مشتبہ دہشت گرد ہیں ۔
دوسری طرف امریکی جریدے نے طالبان کی جنگی مشقوں، طیاروں کی مرمت اور عسکری پریڈز کو گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔
امریکی جریدے نے دعویٰ کیا کہ سیٹلائٹ تصاویر اور شواہد سے ثابت ہے کہ طالبان کی جنگی تیاریوں میں کوئی حقیقت نہیں ۔
جریدے میں یہ بھی لکھا گیا کہ طالبان رجیم نے ناکارہ طیاروں اور بکتر بند گاڑیوں کو رنگ روغن کرکے رن وے پر کھڑا کر رکھا ہے۔