پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتیں بڑھانے کے لیے کارٹیل بنا کر کا الزام ثابت ہوگیا۔
مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمپیٹیشن ٹریبونل نے کمپٹیشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا اور پولٹری ایسوسی ایشن کو ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پولٹری ایسوسی ایشن کی درخواست پر جرمانہ 5 کروڑ سے کم کر کے ڈھائی کروڑ روپے کیا گیا۔
سی سی پی نے اعلامیہ میں پولٹری ایسوسی ایشن کو 15دن میں جرمانہ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ کمپٹیشن کمیشن نے پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتوں میں گٹھ جوڑ پر جرمانہ عائد کیا تھا۔