• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی جمود کے خاتمہ کیلئے شرح سود میں 100 بیس پوائنٹس کمی ضروری، مصدق ذوالقرنین

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان بزنس کونسل کے رکن اور انٹرلوپ لمیٹڈ کے چیئرمین مصدق ذوالقرنین نے کہا ہے کہ معاشی جمود ختم کرنے کے لئے شرح سود میں کمی انتہائی ضروری ہو چکی ہے۔ افراطِ زر قابو میں ہے، روپے کی قدر مستحکم ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر بھی ہدف سے بہتر ہیں اس لئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے پالیسی میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔ شرح سود میں کم از کم 100 بیس پوائنٹس کی کمی اب لازمی ہو چکی ہے۔ ملک کی معاشی بڑھوتری رکی ہوئی ہے جس کی وجہ سے انڈسٹری شدید دباؤ کا شکار ہے۔

ملک بھر سے سے مزید