• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: صوبائی وزیر کا نام پی سی ایل اور پی این آئی ایل سے نکالنے کی درخواست پر جواب طلب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر امجد علی کا نام پی سی ایل اور پی این آئی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست دائر کی گئی۔

جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے درخواست کی سماعت کی، وفاقی حکومت اور وزارتِ داخلہ اور امیگریشن حکام سے جواب طلب کر لیا۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار کو کبھی آف لوڈ بھی نہیں کیا گیا، ایک ہفتہ کا وقت دے دیں، جواب جمع کرا دیں گے۔

جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ ابھی تک کیوں جواب جمع نہیں کرایا؟ تین مرتبہ حکم دیا گیا کہ وفاقی حکومت جواب جمع کرائے۔

جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ آخری مرتبہ فریقین سے جواب طلب کیا جا رہا ہے۔

عدالت نے مزید سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید