• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش: قاتلانہ حملے میں شدید زخمی طلبہ تحریک رہنما شریف عثمان ہادی علاج کیلئے سنگاپور منتقل

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بنگلا دیش میں حسینہ واجد حکومت کے خلاف طلباء تحریک کے اہم رہنما شریف عثمان ہادی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔

بنگلا دیشی حکومت نے علاج کے لیے عثمان ہادی کو سنگاپور روانہ کر دیا۔

عثمان ہادی پر جمعے کے روز ڈھاکا میں مسجد جاتے ہوئے نقاب پوش افراد نے فائرنگ کی تھی۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق عثمان ہادی 12 فروری کو ہونے والے بنگلا دیشی انتخابات میں بھی حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید