سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )مقبوضہ وادی جموں وکشمیر سے آنے والے دریا ئے چناب میں مرالہ بیراج کے مقام پر پانی کے بہاو میں دو لاکھ کیوسک کمی ریکارڈ کی گئی۔سوموار کو دریا میں پانی کا بہاو 1 لاکھ37ہزار 336کیوسک ر ہا، اخراج1 لاکھ 25ہزار 136کیوسک رہاجبکہ دریاسے نکلنے والی نہر اپرچناب سے پانی کا اخراج12,200 ریکارڈ کیا گیا۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر منا واں توی میں پانی کا بہاو4,021 کیوسک، اور جموں توی میں پانی کا بہاو 6,398کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہیڈ خانگی کی طرف ڈون 1 لاکھ 25ہزار 136کیوسک ریکارڈ کیا گیا