• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کا مذمتی اجلاس

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال کاسی کی ٹارگٹ کلنگ اور بعدازاں ہسپتال میں ہونے والے خودکش بم دھماکے  کیخلاف  ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کا  مذمتی اجلاس ہوا جس میں  خودکش بم دھماکے میں ہونے والی شہادتوں پر صدر بار متصود بھٹی، سیکرٹری بار  سرفراز گھمن ، شاہد میر، ملک  مشتاق ، ہمایوں بھٹہ ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر ممبران نے کہاکہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ان کے خون سے وطن کی نظریاتی سرحدوں کا استحکام ممکن ہوگا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اور تیز کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کو ختم کرنے کا پرزور مطالبہ بھی کیا۔  دریں انثا   انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر اسحٰق رحمانی، سیکریٹری اطلاعات عاشق حسین صدیقی،ڈویژنل صدر نثارالحق،ضلعی صدر افتخار احمد صدیقی،مولاناحافظ نیاز احمد الازہری،پیر رانا ضمیر اختر نقیبی،انور شاہد، سید ارشاد حسین بخاری ،مولانا طارق محمودو دیگر نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا اساتذہ رہنماوں نے کوئٹہ میں وکلاءپر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور شہید ہونے والے وکلاءاورصحافیوں کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کے اس گھڑی میں پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے 
تازہ ترین