گجرات(نمائندہ جنگ) انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں شہر کی تمام یونین کونسلوں کی صفائی کے جامع پلان پر عملدرآمد جاری ہے اگلے مرحلے میں تحصیل کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں ایسی ہی صفائی مہم چلائی جائیں گی، انسداد ڈینگی ٹیموں کی رپورٹ پر مختلف علاقوں میں ڈینگی کی افزائش کا سبب بننے پر 9افراد کے خلاف مقدمات درج جبکہ 3مقامات کو سیل کر دیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔