گجرات(نمائندہ جنگ) گجرات میں پاسپورٹ آفس کا ٹرانسفارمر چوری ہوگیا‘ جس سے آفس کا کمپیوٹرائزڈ سسٹم بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بند ہو گیا‘ پاسپورٹ کے حصول کیلئے آئے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘ جبکہ متبادل انتظام نہ ہونے سے شہری انتظار کرنے کے بعد گھروں میں واپس چلےگئے۔ پاسپورٹ آفس کے ترجمان کے مطابق جنریٹر سسٹم چلا کر سسٹم بحال کرکے لوگوں کے پاسپورٹ جمع کئے گئے۔