گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامر جان نے کہا ہے کہ علماء اکرام اور مذہبی راہنماء مساجد اورعبادت گاہوں کو بھائی چارے اور امن کے پیغام کو عام کرنےکیلئےاستعمال کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مساجد کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرطارق قریشی ، چیئرمین ضلعی امن کمیٹی قاری زاہدسلیم ، ڈی اوکوارڈینیشن رانی حفصہ کنول ، اسسٹنٹ کمشنرز عتیق الرحمن ، نورش صباء ، ڈاکٹر رابعہ ریاست ، مسالک اور مذہبی نمائندوں عمران عریف ، زاہد حبیب قادری ، جواد قاسمی ،ریاض سواتی ، پادری شریف عالم اور دیگرشریک تھے ۔