امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے 15 جنوری سے عوامی ریفرنڈم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
منصورہ لاہور میں تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن ے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں ہے، ایک ہی خاندان کے لوگ مسلط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی جمہوریت پر شب خون مارنے کا سلسلہ جاری ہے، اختیارات مقامی سطح پر منتقل کیے جائیں۔
امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ اس نظام میں رہ کر نظام کو بدلنا ہے، ہم ہر دور میں ارتقا کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ غیر قانونی ہے، بلدیاتی انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، جماعتِ اسلامی 15 جنوری سے عوامی ریفرنڈم شروع کرے گی۔