• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ دور کا سب سے بڑا خطرہ ڈس انفارمیشن یا غلط معلومات کا پھیلاؤ ہے، عطا تارڑ

فوٹو: اسکرین گریب- جیو نیوز
فوٹو: اسکرین گریب- جیو نیوز

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ دور کا سب سے بڑا خطرہ جنگ نہیں بلکہ ڈس انفارمیشن یا غلط معلومات کا پھیلاؤ ہے۔

اسلام آباد میں پاک چائنا میڈیا فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاک، بھارت جنگ کے دوران بھارت کی جانب سے ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی، پاکستانی فوج اور ملکی میڈیا نے ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے بیانیے کی جنگ جیتی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سی پیک اور پاک چین تعلقات کے خلاف بھی جھوٹی خبریں ایک بڑا چیلنج ہے، سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے، مکمل حقائق جانے بغیر سی پیک کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ میڈیا ریپڈ رسپانس نظام تشکیل دیا جانا چاہیے، فیک نیوز کی نشاندہی کے لیے خصوصی فیکٹ چیک پلیٹ فارم قائم کرنے کی تجویز ہے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو چین کے ساتھ آئرن برادر کا تعلق رکھتا ہے، چین میں لوگ اردو اور پاکستان میں لوگ چینی زبان سیکھ رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید