اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 14 سال کی سزا ختم ہو گی تو اس کے بعد 17سال کی سزا شروع ہوگی۔ توشہ خانہ ٹو کیس کے عدالتی فیصلے کو انصاف پر مبنی قرار دے دیا۔میڈیاسے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے کروڑوں روپے کے تحفے کی قیمت بہت کم لگوائی، تحائف کی قیمت کم لگوا کر سرکار کو کم رقم دی گئی اور اسٹیٹ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا کر تحائف اپنی ذات کیلئے رکھ لیے۔