• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: کم عمر جوڑے کا نکاح پڑھانے والے نکاح خواں کو قید کی سزا سنا دی گئی

برطانیہ میں کم عمر جوڑے کا نکاح پڑھانے والے نکاح خواں کو قید کی سزا سنا دی گئی۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق نارتھمٹن کراؤن کورٹ نے اشرف عثمانی کو ساڑھے تین ماہ قید کی سزا سنائی۔ نومبر 2023 میں ہونے والے نکاح کے وقت لڑکے اور لڑکی کی عمر 16 برس تھی۔ 

 میڈیا رپورٹ کے مطابق 52 سال کے ملزم نے کم عمر افراد کا نکاح پڑھانے کے دو الزامات تسلیم کرلیے تھے۔ ملزم نےعدالت کو بتایا کہ 9 ماہ قبل شادی کی عمر 18 برس کیے جانے کا پتہ نہیں تھا۔

دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ امام اشرف عثمانی نے شادی کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی 50 پاؤنڈ فیس وصول کی تھی، جج نے یہ تسلیم کیا تھا کہ نکاح پڑھانے کے حوالے سے کوئی تشدد یا جبر شامل نہیں تھا اور یہ کہ جوڑا اپنی مرضی سے نکاح کرنے کیلئے آیا تھا۔

عدالت کو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ جوڑا پہلے ایک مسجد گیا تھا جہاں ان کا نکاح پڑھانے سے انکار کردیا گیا تھا۔

بتایا گیا کہ جوڈیشل نے نکاح کے بعد جشن بھی منایا تھا، وکیل دفاع کا کہنا تھا کہ نکاح پڑھانے کے 20 سالہ تجربہ کے دوران امام اشرف عثمانی سے یہ پہلی مرتبہ غلطی ہوئی ہے اگر انھیں قانون میں تبدیلی کا علم ہوتا وہ ایسا نہ کرتے۔

امام اشرف عثمانی کی عدالت سے جاتے ہوئے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید