امن، استحکام اور خوشحالی کی امیدوں کے ساتھ دنیا کے کئی ممالک میں سال نو کا آغاز ہوگیا۔
دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پرکاؤنٹ ڈاؤن کے بعد آتش بازی کا تاریخی مظاہرہ کیا گیا۔ 2026 کے آغاز پر دبئی میں شاندار میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔
نیوزی لینڈ میں بارہ بجتے ہی آکلینڈ اسکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی ہوئی، آسمان خوبصورت روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔
سڈنی میں بھی نئے سال کا جشن، اوپرا ہاؤس پر شاندار آتش بازی، سال نو کے استقبال سے پہلے سڈنی ہاربر پر بونڈائی حملہ متاثرین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
جنوبی کوریا میں روایتی کانسی کا گھنٹا بجا کر سال نو کا استقبال کیا گیا۔
چین میں ڈرم بجا کر نئے سال کا استقبال اور تائیوان میں تائی پے ٹاور پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
ہانگ کانگ میں لائٹ شو سے عمارتیں روشن کی گئیں، بینکاک میں رنگا رنگ آتش بازی سے سال نو کو خوش آمدید کہا گیا۔