• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی ڈرون حملے کی ویڈیو جاری

ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع نے یوکرینی ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کی ہے، رات میں بنی ویڈیو میں تباہ شدہ ڈرون جنگل میں برف میں پڑا نظر آرہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق محتاط منصوبہ بندی اور مرحلہ وار کیا گیا حملہ ٹارگٹڈ تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز روس نے الزام عائد کیا تھا کہ یوکرین نے نووگورود ریجن میں صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ کیا۔ 

حملے کے وقت صدر پیوٹن کے رہائش گاہ پر موجود ہونے کا نہیں بتایا گیا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ یوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید