سیئول (اے ایف پی)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بیٹی کم جو اے نے پہلی بار اپنے دادا اور پردادا کے مقبرے کا سرکاری دورہ کیا، جسے ماہرین ان کی ممکنہ جانشینی کی مضبوط علامت قرار دے رہے ہیں۔ ریاستی میڈیا نے انہیں اپنے والد کے ساتھ نمایاں انداز میں دکھایا ہے، اور خیال ہے کہ آنے والے عرصے میں انہیں باضابطہ طور پر اگلی وارث کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔