حسرت ……
عالمی دورے سے واپس آکر ڈوڈو نے بتایا،
کینیڈا میں ہر شخص کے پاس روزگار اور رہائش ہے۔
نوکری چھوٹ جائے تو بیروزگاری الاونس ملتا ہے۔
ہر بچے کو بہترین تعلیم مفت دی جاتی ہے۔
صحت کی سہولتیں بھی مفت ہیں۔
صرف سرکاری ملازمین نہیں، ہر شخص پنشن کا حق دار ہوتا ہے۔
معذور ہوجانیوالوں کو خاص بینیفٹس حاصل ہیں۔
میں نے حیران ہوکر یہ تفصیلات سنیں۔
پھر حسرت سے کہا،ڈوڈو، ہمارے ملک میں
ہر شخص کو یہ سہولتیں کب ملیں گی؟
ڈوڈو نے کہا،جب ہر کینیڈین کی طرح
ہر پاکستانی بھی ٹیکس دینا شروع کردے گا۔