• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کی وینزویلا پر حملے کی مذمت

امریکا کی سابق نائب صدر اور ڈیموکریٹ سیاست دان کاملا ہیرس نے وینزویلا پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے اقدامات سے امریکا نہ محفوظ ہوا نہ مضبوط اور نہ ہی سستا۔

ایک بیان میں کاملا ہیرس نے کہا کہ صدر مادورو کا غیرقانونی، ظالم اور آمر ہونا اس حقیقت کو نہیں بدل سکتا کہ امریکی حملہ غیرقانونی اور غیر دانش مندانہ تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی تبدیلی یا تیل کے لیے جنگوں کو امریکی طاقت کا مظہر بتایا جاتا ہے لیکن اس کی قیمت امریکی عوام کو اٹھانی پڑتی ہے۔ 

سابق نائب صدر نے مزید کہا کہ امریکی عوام جنگ نہیں چاہتے، وہ جھوٹ سن سن کر تنگ آگئے ہیں۔

کاملا ہیرس نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ اربوں ڈالر خرچ کر کے امریکی فوجیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، ٹرمپ ایک پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جس کی اولین ترجیح امریکی عوام، محنت کش کے اخراجات کم کرنا، قانون کی حکمرانی اور اتحاد ہو۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید