• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی مروت: دہشتگردوں کی فائرنگ، ڈیوٹی پر مامور 3 ٹریفک پولیس اہلکار شہید

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقہ سرائے نورنگ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور 3 ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے انچارج ٹریفک پولیس نورنگ جلال خان، کانسٹیبل عزیز اللّٰہ اور کانسٹیبل عبداللّٰہ شہید ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشت گرد فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید