• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے سیاسی حالات اچھے نہیں، سیاسی جماعتیں ذمے داری پوری کریں، مولا بخش چانڈیو

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ملک کے سیاسی حالات اچھے نہیں ہیں، جب تک سیاسی بحران نہیں ٹلے گا معاشی بحران حل نہیں ہو سکتا۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی جماعتوں کو اپنی ذمے داریاں پوری کرنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاسی حالات اچھے نہیں ہیں، جب تک سیاسی بحران نہیں ٹلے گا، معاشی بحران حل نہیں ہوسکتا۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بحرانوں میں صرف حکومت کا ہی کردار نہیں ہوتا، اپوزیشن کا کردار بھی ذمے داری بن جاتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تبدیلی کوئی جرم نہیں ہے، مخالفین بھی کہتے ہیں آصف زرداری بحران کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرسکتے ہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ ملکی بحران کا حل تمام سیاسی جماعتوں کے ایک میز پر بیٹھ کر گفتگو کرنے میں ہے۔

قومی خبریں سے مزید