• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان مہاجرین سے متعلق حتمی فیصلہ وفاقی حکومت ہی کرسکتی ہے، پرویز خٹک

Fedral Govt Takes A Final Decision About Afghan Refugee Says Pervaiz Khatak
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین سے متعلق حتمی فیصلہ وفاقی حکومت ہی کرسکتی ہے۔افغان بھائیوں کی دیکھ بھال میں کمی نہیں آنے دیں گے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے بارے میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت معاہدے وفاقی حکومت کے زمرے میں آتے ہیں اور افغان مہاجرین سے متعلق حتمی فیصلہ وفاقی حکومت ہی کرسکتی ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے 38سال تک افغان مہاجرین کو مہمان سمجھا اور بھائیوں جیسا سلوک کیا۔ جب تک افغان مہاجرین یہاں مقیم ہیں، ہمارے بھائی ہیں اور آئندہ بھی افغان بھائیوں کی دیکھ بھال میں کمی نہیں آنے دیں گے۔

پرویزخٹک نے کہا کہ افغان سفیر سے ملاقات میں انہوں نے غیر رجسٹرڈ مہاجرین کی وجہ سے درپیش مسائل پر گفتگو کی تھی۔
تازہ ترین