• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبح کے 5 کھانے وزن کم کرنے میں مددگار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ دن کی شروعات سوچ سمجھ کر منتخب کیے گئے کھانوں سے کرنا وزن کم کرنے کے عمل کو آسان بنا سکتا ہے۔

خاص طور پر خالی پیٹ کچھ مخصوص غذائیں کھانے سے میٹابولزم بہتر ہوتا ہے، بھوک کنٹرول ہوتی ہے، توانائی میں اضافہ ہوتا ہے اور جسم میں چربی کی جمع ہونے کی رفتار سست ہو جاتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ وزن کم کرنے کےلیے صبح کے وقت درج ذیل کھانے اور مشروبات کا استعمال مددگار ہو سکتا ہے۔

بھگوئے ہوئے بادام یا اخروٹ

ماہرہ غذائیت کے مطابق یہ مغزیات پروٹین، فائبر اور صحت مند چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں، جو میٹابولزم کو بہتر بناتے ہیں، توانائی فراہم کرتے ہیں اور غیر ضروری بھوک کو کم کرتے ہیں۔

شکر سے پاک آملا جوس

آملا جوس ہاضمہ بہتر کرتا ہے، میٹابولزم کو فروغ دیتا ہے اور بھوک کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتا ہے، جس سے وزن برقرار رکھنا آسان ہو جاتا ہے۔

برازیل نٹس

سیلینیم، پروٹین، فائبر اور صحت مند چکنائی سے بھرپور یہ نٹس توانائی برقرار رکھنے، تھائرائیڈ کی فعالیت سپورٹ کرنے اور ہارمونی توازن برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ انہیں پانی کے ساتھ یا بھگوئے ہوئے بادام کے ساتھ لیا جا سکتا ہے۔

ہلدی اور کالی مرچ والا گرم پانی

خالی پیٹ ہلدی اور کالی مرچ ملا کر پینا میٹابولزم کو سپورٹ کرتا ہے اور صحت مند طرز زندگی کے ساتھ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

چیا سیڈ واٹر

اگرچہ یہ براہِ راست چربی نہیں جلاتا، مگر بھوک کم کرنے اور ہاضمہ بہتر کرنے میں مددگار ہے، جس سے دن بھر کم کیلوریز لینے میں آسانی ہوتی ہے۔

ماہرین نے زور دیا کہ یہ عادات متوازن غذا، روزانہ معمول کے آسان ورزش، اور خود پر نظم و ضبط کے ساتھ مستقل اپنائی جائیں تو 30 سے 90 دن میں واضح نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

صحت سے مزید