• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائف ٹائم وارنٹی ریفریجریٹر چند ماہ میں خراب، کمپنی کو دو لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کنزیومر پروٹیکشن کورٹ جنوبی نے لائف ٹائم وارنٹی ریفریجریٹر چند ماہ میں خراب ہونے پر دائر درخواست پر کمپنی کو دو لاکھ روپے شہری کو بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کمپنی کو قانونی چارجوئی کی مد میں 50 ہزار روپے ادا کرنے اور خراب ریفریجریٹر کی جگہ نیا ریفریجریٹر دینے کا بھی حکم دے دیا ۔