کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سنیئر رہنما سابق رکن قومی اسمبلی کنور خالد یونس کی اہلیہ ناز خالد المعروف نازو باجی منگل کو کراچی میں انتقال کرگئیں، ان کی نماز جنازہ مسجد نور الاسلام زمزمہ جبکہ تدفین فیز 8 قبرستان میں کی گئی، نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم کےرہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرحومہ کے سوئم جمعرات کو بعد نماز عصر کنور خالد یونس کی رہائش گاہ مکان نمبر 14/I، 10 زمزمہ اسٹریٹ ڈی ایچ اے فیز 5 میں ہوگا، مرحومہ کے انتقال پر بانی اور انٹر نیشنل ایم کیو ایم نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔