کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنا بڑاچیلنج ہےحکمرانوں کو عملی کام کرناہوگا، ملک کے بہتر مستقبل اور پاکستان کی ترقی خوشحالی اور معاشی استحکام کیلئے کام کیا جائے،مہنگائی وبے روزگاری اور معاشی استحکام کیلئے نئے ذرائع تلاش کرنا اہم مشن ہونا چاہیے، پاکستان سنی تحریک عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ، مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔