کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر تمام اضلاع میں روڈ سائڈ تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری ہے، کمشنر کو پیش کی جانے والی مختلف ڈپٹی کمشنرز کی رپوٹس کے مطابق دکانیں سیل کی گئی ہیں تجاوزات کو منہد م کیا گیا ہے اور سامان ضبط رکر لیا گیا جبکہ 9 افراد گرفتار کئے گئے ، کمشنر نے کہا ک جو دکانیں سیل کی گئی ہیں ان کے مالکان سے ایس او پی کے مطابق حلف نامہ لیا جائے او ر ان یقین دہانی حاصل کی جاے کہ وہ دوبارہ تجاوزات کے مرتکب نہیں ہوں گے۔