• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو قاضی حسین احمد کی سیاسی بصیرت کی ضرورت ہے، الطاف شکور

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے سیاسی رہنما قاضی حسین احمد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان کو ان کی سیاسی بصیرت، وسیع تر اتحاد کے فلسفے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی سوچ کی شدید ضرورت ہے، پاسبان کو اس بات پر فخر ہے کہ یہ تحریک قاضی حسین احمد کے فکری وژن کی بنیاد پر قائم ہوئی اور آج بھی پاکستان میں نوجوانوں کی سب سے مضبوط اور متحرک تنظیم ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کم از کم مشترکہ نکات پر نئی سیاسی اتحاد سازی ناگزیر ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید