• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں 2 افراد، ٹرین کی زد میں آکر خاتون جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں دو افراد ،ٹرین کی زد میں آ کر خاتون جاں بحق ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق گلبائی چوک پھاٹک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 22 سالہ درشن شدید زخمی ہوگیا جو سول اسپتال میں دوران علاج چل بسا، صفورا ریس کورس کے قریب فٹ پاٹھ سے موٹر سائیکل ٹکرا نے کے باعث 43 سالہ محمد شاہد ولد حاجی مقصود جاں بحق ہو گیا،پولیس کے مطابق متوفی نیو کراچی سیکٹر الیون ایف کا رہائشی ، اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ جا رہا تھا ، دریں اثنا ڈرگ روڈ ریلوے چوکی کی حدود میں ٹرین کی زد میں آکر 60 برس خاتون جاں بحق ہوگئی ، فوری شناخت نہیں ہو سکی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید