کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ لینڈ گریبر نے فائرنگ کرکے شہری 40سالہ عامر ولد سید بادشاہ کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق مقتول پرائیوٹ ملازم ، اسکے پڑوسی زاہد جدون نے گولیاں مار کرقتل کیا ، مقتول عامر نے زاہد جدون سے اسکے بیٹے کی شکایت کی تھی کہ اسکا بیٹا ہمارے گھر آتا ہے اسے سمجھاؤ کہ وہ نہ آئے، ملزم زاہد جدون لینڈ گریبر ، واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔