• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرینڈ الائنس کےقائدین کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں،جماعت اسلامی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی بیان میں بلوچستان گرینڈ الائنس کے عہدیداروں و قائدین کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی مذمت کی گئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے ملازمین جائز حقوق مانگ رہے ہیں ، وزیراعلیٰ اپنے وعدوں کے مطابق ملازمین کے مطالبات تسلیم ، گھروں پر چھاپوں و گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرائیں ، بیان میں کہا گیا ہے کہ گرینڈ الائنس کے قائدین کے گھروں پر چھاپے ، گرفتاریاں اور مقدمات غیر قانونی ہیں ، طاقت سے عوام کے جائز مسائل اور مطالبات کو دبایا نہیں جاسکتا ، ایک صوبے کیلئے ایک اور دوسرے صوبے کیلئے دوسرا قانون ظلم ہے ، اگر وفاقی ملازمین ڈی آر اے کے مستحق ہیں تو صوبوں کے ملازمین اس کے مستحق کیوں نہیں ۔
کوئٹہ سے مزید