• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھکن اور کاروبار……

مجو اچار کے کاروبار سے منسلک تھا۔ تیز آدمی تھا۔

چکنی چپڑی باتوں سے گاہکوں کو شیشے میں اتار لیتا۔

ایک روز ایک بزرگ بھنائے ہوئے دکان میں داخل ہوئے،

اچار کا ڈبہ کاؤنٹر پر پٹخا:’’غفلت کی انتہا ہوگئی میاں۔‘‘

انھوں نے ایک بوتل کا ڈھکن مجو کو دکھایا۔

’’یہ ڈھکن اچار کے ڈبے کے اندر سے نکلا ہے۔ شرم کی بات ہے۔‘‘

دکان میں سناٹا طاری تھا، میں بھی سانس روکے کھڑا تھا۔

’’غفلت نہیں انکل، اسکیم ہے ہماری۔‘‘ مجو مسکرایا۔

’’ڈبے میں ڈھکن نکلنے پر دو اچار کے ڈبے مفت۔

اب بولیں، آم کا اچار دو یا مرچوں گا؟‘‘

اسکیم کا سن کر بزرگ بھی مسکرا دیے،

اور جاتے جاتے تین ڈبے مزید خرید لئے۔

تازہ ترین