• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8ویں جماعت کے امتحانات کا انعقاد، نئے قواعد کا نفاذ

لاہور(خبرنگار)پنجاب میں چار سال کے وقفے کے بعد آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے لیے مربوط امتحانی نظام کے تحت نئے قواعد نافذ کر دئیے گئے ہیں۔ پیکٹا حکام کے مطابق صوبے بھر میں امتحانی مراکز کے قیام کے لیے نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ آٹھویں جماعت کے امتحانی مراکز میں طلبہ کی کم از کم تعداد 50 جبکہ زیادہ سے زیادہ 300 مقرر کی گئی ، جبکہ اسکول بیسڈ امتحانی مرکز کے انتخاب کی اجازت نہیں ہوگی۔ پیکٹا حکام کے مطابق اسکول میپنگ اور امتحانی ڈیٹا مکمل طور پر آن لائن ایپ کے ذریعے جمع اور مرتب کیا جائے گا، جس سے شفافیت اور نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد امتحانی نظام کو منصفانہ، شفاف اور مؤثر بنانا ہے تاکہ طلبہ کو بہتر اور معیاری امتحانی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
لاہور سے مزید