لاہور(خبرنگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک کے ایک بیان کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2026میں پیش کئے گئے میٹرک، انٹر میڈیٹ، بی۔ایڈ، ڈپلومہ/ سرٹیفیکٹ، بی ایس(متبادل ایم اے)، ایسو سی ایٹ ڈگری (بی اے)، بی بی اے پروگرامز میں داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 10فروری مقرر کی گئی ہے اس کے علاوہ پی ایچ ڈی، ایم فل اور ایم ایس اور جاری طلبہ کی انرولمنٹ میں داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 17فروری مقرری کی گئی ہے۔