• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ عناصرسے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، ایس پی قائد آباد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایس پی قائد آباد ڈویژن عثمان عزیز میر نے کہا ہے کہ پولیس نے بہتر حکمت عملی کے تحت فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے علاقے سے جوے اور فحاشی کے اڈے ، منشیات فروشوں، موٹر سائیکل سنیچرز ، افغان مہاجرین اور غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائیاں کرتے ہوئے علاقے میں امن کی بحالی کو یقینی بنایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد آباد ڈویژن میں جوے کے اڈوں، موٹر سائیکل سنیچرز، منشیات فروشوں، فحاشی کے اڈوں اور غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے والوں سمیت افغان مہاجرین کے خلاف موثر اقدامات کیے گئے پولیس نے ہمیشہ عوام کے ساتھ مل کر جرائم کی بیخ کنی کے لئے کلیدی کردار اد ا کیا ہے جو کارروائیاں کی گئی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ قائد آباد ڈویژن میں جرائم پیشہ عناصرسے کوئی رعایت نہیں برتی جائےگی ہم نے جو اقدامات کئے ہیں آئی جی پولیس بلوچستان کی جانب سے مجھے انعام بھی دیا گیا ہے ہماری کوشش ہے کہ جو پولیس اہلکار اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے انہیں انعامات دیے جائیں تاکہ دوسرے آفیسران اور اہلکار بھی اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں۔
کوئٹہ سے مزید