کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنماؤں سابق ناظم رحیم کاکڑ سردار حسن شاہ جمیل بوستان ایڈووکیٹ میروائس ایڈووکیٹ احمد شاہ ایڈووکیٹ عبداللہ ایڈووکیٹ عمر فاروق ایڈووکیٹ ضیاالحق ارشد اچکزئی امین آغا اور نعمت خان اپنے ایک بیان میں کہاہےکہ عمران خان بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے پارٹی ورکرز کو نقصان پہنچانے والوں کا روز حساب بالکل قریب ہے بھگوڑوں اور ملک کو لوٹنے والوں کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ آنےو الا دور تحریک انصاف اور مخلص ورکرز کا ہوگا عمران کان عوام کے درمیان ہونے سے سب سے زیادہ فائدہ پارٹی کے تنظیم کا ہوگا جوکہ اس وقت اپنی جگہ ٹھیک نہیں ہےتحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہونے کا اعزاز حاصل کرچکی ہے چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت تمام ورکرز عوام میں آکر پارٹی کی تنظیم نو اور خاص کر پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں سےحساب لیں گے۔